لندن (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے ممبر پنجاب اسمبلی وقاص مان نے برطانوی پارلیمنٹیرینز اور ڈپٹی میئرز سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ڈپٹی میئر تھرک کونسل قیصر عباس گوندل کی دعوت پر وقاص مان ایم پی اے نے تھرک آمد کے بعد جیکی ڈول پرائس اہم پی، سٹیفن میٹکالف ایم پی، بیزلڈن کونسل کی ڈپٹی میئر یوٹنڈی اڈیشلی، سابقہ میئر زتھرک کونسل کونسلر جیمز ہالڈن و ٹونڈی ایجوٹولہ، سابقہ کونسل لیڈرز کونسلر راب گلیڈہل و مارک کاکشل، چیئرمین ایسکس کنزرویٹو پارٹی کریگ ریمر سمیت متعدد شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور عمران خان کی رہائی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ حکومتی رویئے کےبارے میں آگاہ کیا معروف کاروباری شخصیت میاں ثاقب رشید بھی ان کے ہمرا تھے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے وقاص مان ایم پی اے کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں پر قائم سیاسی مقدمات ختم کیے جائیں۔ حقیقی جمہوریت میں ہی پاکستان کا استحکام ہے ہم پاکستان کی بہتری اور ترقی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔ کونسلر قیصر عباس گوندل نے اس موقع پربات کرتے ہوئے کہا کہ ہم وقاص مان ایم پی اے کو برطانیہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اور تحریک انصاف کے رہنماؤں پر سیاسی بنیاد پر قائم مقدمات پر ہمیں تشویش ہے ہمیں امید ہے کہ وقاص مان جیسے پڑھے لکھے اسمبلی ممبرز عام عوام کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مقامی گردوارہ کا دورہ بھی کیا اور گردورہ گیانی کی جانب سے ان کو خصوصی چادر بھی پہنائی گئی۔