• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچ ماہ میں یوکرین کے ایک لاکھ سے زائد فوجی ہلاک، ایڈز اور کینسر کے مریضوں کو فوج میں بھرتی کیا جانے لگا

کراچی (نیوز ڈیسک) روس کیخلاف جنگ کیلئے یوکرین میں ایڈز، تپ دق اور کینسر میں مبتلا افراد کے ساتھ نشے کے عادی افراد کو بھی فوج میں خدمات انجام دینے کیلئے کہا جا رہا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، رواں سال کے آغاز پر یوکرین کے صدر ولودمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا تھا کہ روس کے ساتھ تنازع میں یوکرین کو صرف 31؍ ہزار فوجیوں کی ہلاکت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے دعویٰ کیا ہے کہ 2024ء میں اب تک یوکرین کے ایک لاکھ 11؍ ہزار فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ 

ان کا کہنا ہے کہ روس بھرپور انداز سے یوکرین کی دفاعی پوزیشن کو کمزور کرتا جا رہا ہے اور رواں سال 547؍ مربع کلومیٹر کا علاقہ قبضے میں لیا جا چکا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے مغربی اتحادی یوکرین کو لڑائی جاری رکھنے پر مجبور کر رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ صرف اپریل میں یوکرین کے یومیہ ایک ہزار فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید