• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزید بسیں لانے کا فیصلہ، سکھر تا لاڑکانہ، خیرپور چلائی جائیں گی، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے نئے مالی سال میں پورے صوبے کے لیے مزید بسیں لانے کا فیصلہ کر لیا جب کہ سکھر تا لاڑکانہ اور سکھر تا خیرپور بھی پیپلز بس سروس شروع کی جائے گی۔ سندھ کے سینئر وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت جمعہ کو یہاں ان کے دفتر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر( ایم ڈی) کمال حکیم دایو اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔سینئر وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری کا وژن ہے کہ تحصیلوں کو ضلعی ہیڈکوارٹرز سے ملایا جائے، جس کے لیے پیپلز بس سروس کے تحت نئی اسکیم لانے پر غور کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید