• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیشہ عوام کی خدمت میں مصروف رہنے کا عہد کیا ہوا ہے، ملک لیاقت علی خان

پشاور ( جنگ نیوز )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی ملک لیاقت علی خان کی زیرصدارت صحت کے حوالے سے ایک اہم اجلاس سول سیکرٹریٹ پشاورمیں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈاکٹر ارشاد ڈی ایچ او دیر لوئر،عماد احمد ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو دیر اوردیگر حکام نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ عوام کی خدمت میں مصروف رہنے کا عہد کیا ہوا ہے اور وہ ہمیشہ اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔ملک لیاقت علی خان نے یہ واضح کیا کہ عوام کی بہتر صحت کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن کوشش کریگی
پشاور سے مزید