• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹل میٹرپولیٹن اقلیتی ممبران نے فنڈز نہ ملنے پر بھوک ہڑتالی کیمپ لگا لیا

پشاور(لیڈی رپورٹر)کیپٹل میٹرپولیٹن اقلیتی ممبران کا فنڈز نہ ملنے پر پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگا لیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا اقلیتی ممبران جس میں سردار پرویندر سنگھ کی قیادت میں ہند و ٗ سکھ اور عیسائی برادر ی کی ممبران کی بھرپور شرکت ٗ اقلیتی ممبران کو نظر انداز نہ کیاجائے انکو انکے حقوق دئیے جائیے ٗ گزشتہ روز کپیٹل میٹرو پولیٹن مینارٹی چیئرمین سردار پرویندر سنگھ نے اپنے کونسل ممبرز کے ساتھ پر یس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال اور ا حتجاج کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں ٗ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نما ئندے اقلیتی ممبرز کو حق دیا جائے اختیارات,فنڈز,اعزازیہ ہمارا مینورٹی ممبرز کا حق ہے ٗ صوبائی فرعون حکومت اور کپیٹل میٹرو پولیٹن کے اعلی افسران مینورٹی فنڈز کو بحال کریں ورنہ صوبائی حکومت دشمن عناصر کے خلاف یوں ہی احتجاج جاری ر کھیں گی ۔
پشاور سے مزید