• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آڈیٹر جنرل خیبر پختونخوا کی سیلز ٹیکس آن سروسز کی کٹوتی کی یقین دہانی

پشاور( نامہ نگار) آڈیٹر جنرل خیبر پختونخوا نےخیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کی عائد کردہ تمام قابل ٹیکس بلوں کو آن لائن کرنے اور سیلز ٹیکس آن سروسز کی کٹوتی کی یقین دہانی کی ہے، یہ یقین دہانی انہوں نے جمعرات کےروز ڈائریکٹر جنرل کیپرا کو سروسز سے متعلقہ تمام ٹیکس ایبل بلوں پر سیلز ٹیکس آن سروسز ویدہولڈ کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی فوزیہ اقبال نے آڈیٹر جنرل خیبر پختونخوا کے دفتر کا دورہ کیا ،کیپرا کی ٹیم کی جانب سے آڈیٹر جنرل خیبر پختونخوا کو کیپرا اور سیلز ٹیکس آن سروسز کی وید ہولڈنگ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈی جی کیپرا نے بتایا کہ سابقہ فاٹا اور پاٹا یعنی مالاکنڈ ڈویژن کو سیلز ٹیکس آن سروسز سے حاصل استثنی 31 اکتوبر 2023 کو ختم ہو چکا ہے اور سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2022 مکمل طور پر لاگو ہے اور کسی کو بھی استثنا حاصل نہیں ہے انہوں نے درخواست کی کہ سروسز سے متعلق فاٹا اور پاٹا کے تمام ٹیکس ایبل بلوں پر سیلز ٹیکس آن سروسز کی وید ہولڈنگ کو یقینی بنایا جائے اور کسی کو بھی سیلز ٹیکس آن سروسز سے استثنا نہ دیا جائے جس پر آڈیٹر جنرل خیبر پختونخوا نصیر الدین سرور نے کیپرا کی ٹیم کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ ڈائریکٹر جنرل کیپرا نے اڈیٹر جنرل خیبر پختونخوا سے ڈیٹا کی فراہمی کی درخواست کی جس کے جواب میں آیڈیٹر جنرل خیبر پختونخوا نے رضامندی ظاہر کی ۔ دونوں محکموں کے افسران اس بات پر بھی آمادہ ہوئے کہ کیپرا کی انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی ٹیم آڈیٹر جنرل خیبر پختونخواہ کی ٹیم کے ساتھ مل کر تمام ایگزیمپشن اور کلیریفیکیشن کو ثبوت کے طور پر آڈیٹر جنرل خیبر پختونخوا کے فائنانشل اکاؤنٹنگ اینڈ بجٹنگ سسٹم یعنی فیبز میں بھی شامل کرے گی تاکہ اس کام میں انسانی مداخلت کم ہو اور نظام میں شفافیت ائے۔اڈیٹر جنرل خیبر پختونخوا اس بات پر بھی راضی ہوئے کہ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے سسٹم کو ایڈیٹر جنرل خیبر پختونخوا کے فائننشل اکاؤنٹنگ اینڈ بجٹنگ سسٹم کے ساتھ مکمل طور پر یکجا یعنی انٹگریٹ کیا جائے گا اور سروسز سے متعلق کسی بھی بل کو بغیر سیلز ٹیکس سروسز کاٹے پراسیس نہیں کیا جائے گا۔
پشاور سے مزید