• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

16منشیات فروشوں کو گرفتار ،بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے 16 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیاتفصیل کے مطابق صدر پولیس نے ملزم شہزاد سے1100گرام چرس ،ملزم حمزہ سے260گرام چرس ،ملزم کاشف سے30لٹر شراب،مخدوم رشید پولیس نے ملزم حنیف سے1100گرام چرس ،ملزم عمران سے100لٹر شراب،ملزم عبدالرحمنٰ سے110لٹر شراب،ملزم بابر علی سے10لٹر شراب،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم شہباز سے 10لٹر شراب،ملزم بلال سے10لٹر شراب، ملزم محسن سے 1165گرام چرس ،حرم گیٹ پولیس نے ملزم سلیم عرف چنا سے540گرام چرس ،کپ پولیس نے ملزم کامران سے20لٹر شراب،مظفرآبادپولیس نے ملزم عمران،شرفیاں بی بی سے120لٹر شراب،ملزم نورمحمد سے10لٹر شراب،قطب پور پولیس نے ملزم محمد علی سے120گرام چرس جبکہ ممتازآباد پولیس نے ملزم زاہد عرف چجا سے2860گرام چرس برآمد کرلی اور مقدمات درج کر لئے۔دریں اثنا سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم عامر کو گرفتار کر کے پسٹل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ملتان سے مزید