• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورہائیکورٹ، ایس پی آپریشنز/ڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفیسر راجن پور 22 مئی کوطلب

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس علی ضیا باجوہ نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کی اہلیہ ماریہ زیب کی رٹ درخواست پر ایس پی آپریشن/ڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفیسر راجن پور کو22مئی کو اصالتاًعدالت میں طلب کرلیا،عدالت نے ان سے اس امر پر وضاحت طلب کی ہے کہ خاتون کے گھر داخل ہونے اور اسے قتل کرنے کی دھمکیاں دینے والے ملزمان کے خلاف اب تک مقدمہ کیوں درج نہیں ہوا، عدالت نے اس معاملہ پر بھی وضاحت طلب کی کہ کس وجہ سے پولیس نے گرفتار ملزم کو رہا کیا ہے۔
ملتان سے مزید