ملتان (سٹاف رپورٹر) حلقہ این اے 148 سےامیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ 19 مئی کو حلقے کے عوام گھروں سے نکلیں اور طوطے پر مہر لگا کر مجھے کامیابی دلائیں، میری جیت ورکرز کی طرف سے عمران خان کو تحفہ ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی ایک جھلک سے ورکرزکے حوصلے بلند ہوگئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 148 کی مختلف یونین کونسلز بہادر پور، جہانگیر آباد بستی، بستی نو میں کارنر میٹنگز سے خطاب اور ڈور ٹو ڈور کمپین کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مختلف برادریوں نے ان کی حمایت کا اعلان کیا۔