• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، شہری نقدی، زیورات، دیگر سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی ،طلائی زیورات،موٹرسائیکلیں ،موبائلزفونزسمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ قادرپورراں کے علاقے موضع شاخ مدینہ اعجاز رضا کے گھر 4 ڈاکونے اہلخانہ کو یرغمال بناکر 40ہزار، کار چھین کر فرار ہوگئے،سنجر والا ٹاٹے پور میں جاوید اقبال سے4ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل اور 50 من گندم لوٹ کر فرار ہو گئے،تھانہ کوتوالی کے علاقے 9نمبر چونگی میں محمد محسن سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار جھپٹا مارکر موبائل چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ قطب پور کے علاقے فاروق پورہ میں عبدالعلیم سے 2ملزمان گن پوائنٹ پر 57ہزار لوٹ کر فرار،محلہ عباس پورہ میں طارق کے گھر 4 ڈاکو گھس گئے، اہلخانہ سے80ہزار ،ایک تولہ زیور اور2بکریاں لے گئے ،تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے سبزی بازار میں محمد یوسف سے 2ڈاکو موٹرسائیکل لے گئے ،تھانہ گلگشت کے علاقے خان ویلج سے اسد سے 3 ڈاکو 25ہزار وموبائل چھین کر لے گئے،تھانہ بی زیڈ کے علاقے کارلوچوک پرشہباز سے 2ڈاکو 3500روپے اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے شہباز شریف ہسپتال سے رانا زاہد سے 3 ڈاکو 7ہزار وموبائل لوٹ کر لے گئے جبکہ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے 9کسی وہاڑی روڈ پر محمد اکرم سے 3 نامعلوم موٹرسائیکل لے گئے ۔صدر پولیس کو بلال نے بتایا کہ نامعلوم چور گھر سے 55ہزار روپے، طلائی زیورات مالیت ایک لاکھ75ہزار لے گئے ،تھانہ کوتوالی کے علاقے میں اطہر کا موبائل فون،تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے میں محمد حسین کا موبائل فون جبکہ تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں کلیم اللہ کا رکشہ چوری ہو گیا۔
ملتان سے مزید