ملتان (سٹاف رپورٹر) سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی نےڈی ایچ او ملتان ڈاکٹر ارشد عباس کے ہمراہ بنیادی مرکز صحت بنڈہ سندیلہ کا دورہ کیا اور وہاں بنائے پولنگ سٹیشن میں انتظامات کا جائزہ لیا،سی ای او ہیلتھ نےمرکز صحت کے مختلف حصوں کا بھی معائنہ کیا اور عملے کو مریضوں کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔