• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹواریوں کی ہڑتال ، کمشنر کا نوٹس،مسائل کے حل کی یقین دہانی

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن نے اینٹی کرپشن کے ساتھ کشیدگی کے باعث ضلع کے پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال کا نوٹس لے لیا ہے انہوں نے پٹواری رہنماؤں ڈویژنل صدر رائے عارف سٹی صدر چوہری محمد الیاس و دیگر کو اپنے دفتر طلب کر کے ان سے ہڑتال اور اینٹی کرپشن کے ساتھ کشیدگی کے بارے میں تفصیلات معلوم کی، اس موقع پر انہوں نے پٹواریوں سے کہا کہ وہ پرامن رہیں، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سے رابطہکر کے 24 گھنٹے کے اندر آپ کے مسائل حل کرائے جائیں گے ، دریں اثنا پٹواری رہنماؤں نے قلم چھوڑ ہڑتال کے دوران احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹے کے اندر اگر ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات ختم نہ ہوئے تو ہم ڈویژن بھر میں ہڑتال شروع کر دیں گے ۔
ملتان سے مزید