• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 ارب ڈالرز کی سعودی سرمایہ کاری آئی ایم ایف سے بڑا پروگرام لینے میں مدد دیگی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

5 ارب ڈالرز کی سعودی سرمایہ کاری آئی ایم ایف سے بڑا پروگرام لینے میں مدد دے گی۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور دیگر دوست ممالک بڑا آئی ایم ایف پروگرام دلوانےمیں مدد کر رہے ہیں۔

ذرائع وزارتِ خزانہ نے بتایا ہے کہ سعودی کمپنیاں ابتداء میں حکومتی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہیں۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق زراعت، آئی ٹی اور صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری پر کام کر رہے ہیں۔

ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کہتا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر لے جائیں۔

ادھر آئی ایم ایف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کے لیے پاکستان کو بڑی سرمایہ کاری اور نج کاری کی ضرورت ہے۔

سعودی سرمایہ کاری سے ادائیگیوں کا بوجھ کم ہو گا: IMF

آئی ایم ایف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی سرمایہ کاری سے پاکستان پر ادائیگیوں کا بوجھ خاصا کم ہو جائے گا۔

بین الاقوامی مایاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی سرمایہ کاری کے بعد پاکستان تیز تر ڈھانچہ جاتی اصلاحات کر سکے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید