• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشکیک سے پاکستانی طالب علموں کو لے کر 2 پروازیں لاہور اور اسلام آباد پہنچ گئیں


بشکیک سے پاکستانی طالب علموں کو لے کر 2 پروازیں لاہور اور اسلام آباد پہنچ گئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بشکیک سے اسلام آباد آنے والی پرواز شام 7 بجکر 45 منٹ پر اسلام آباد لینڈ کرگئی جبکہ بشکیک سے لاہور آنے والی پہلی پرواز شام 7 بجے لاہور پہنچی ہے اور دوسری پرواز رات 2 بجکر 5 منٹ پر لاہور ایئرپورٹ پر پہنچے گی۔

لاہور ایئرپورٹ پر وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور اسلام آباد میں وفاقی وزیر مصدق ملک نے طالب علموں کو خوش آمدید کہا۔

واض ہے کہ کمرشل پروازوں سے 540 طالب علم آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

ایک خصوصی پرواز 130 طالب علموں کو وطن واپس لائے گی۔

وفاقی وزیر مصدق ملک نے طلبا کو ریسیو کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرغزستان سے واپس آنے والے طلبا کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ طلبا کو کرغزستان میں جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہمیں اس کا احساس ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ معاملے پر وزیراعظم اور وفاقی کابینہ مسلسل رابطے میں ہیں، کرغزستان حکومت سے بات چیت کی ہے، طلبا کے والدین کی پریشانی اور مشکلات کا بھی احساس ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 21 مئی کو کرغز وزیر خارجہ سے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کرغزستان کے وزیر خارجہ کی درخواست پر دورہ بشکیک ملتوی کیا۔

انہوں نے کہا کہ کرغزستان میں غیر ملکی طلبا پر حملوں میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا۔

کرغزستان کے وزیر خارجہ کے مطابق میں ملوث کچھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کو سزا کے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 24 گھنٹوں میں کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی ضیغم سے دوسرا رابطہ کرکے تمام پاکستانی طلبہ اور ان کے خاندانوں سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید