• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسپورٹ آئی ٹی سسٹم ناکارہ ہوجانے سے ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی افراتفری، مسافروں کو شدید اذیت

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) پاسپورٹ کنٹرول آئی ٹی سسٹم بیٹھ جانے کی وجہ سے برطانیہ کے ہوائی اڈوں پر جہاں سیکیورٹی فورسز کو افراتفری جیسی صورتحال کا سامنا کرناپڑا وہیں ہزاروں مسافروں کو کئی گھنٹوں تک بغیر خوراک اور پانی کے شدید اذیت اورمسائل سے دوچار ہونا پڑا۔ مسافروں کی بہت بڑی تعداد گزشتہ رات ائرپورٹ کے فرش پرسونے پر مجبور ہو گئی۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ پاسپورٹ آئی ٹی سسٹم ملک بھر میں اچانک مفلوج ہو گیا سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے سرحدی عملہ ہزاروں مسافروں کو دستی طور پر پروسیس کرنے پر مجبور ہو گیا جس کی وجہ سے مسافروں کو گھنٹوں تاخیر کا سامنا کرناپڑ بہت سے مسافر ہوائی اڈے کے کنکشن اور نیشنل ایکسپریس سروسز سے محروم ہو گئے۔ ای گیٹس میں خرابی گزشتہ شام دیر گئے شروع ہوئی اور صبح 2 بجے تک حل نہیں ہوسکی، مسافرائیر پورٹس کے ہالز میں قطاروں میں گھنٹوں تک کھڑے رہے جبکہ معمر افراد خواتین اور بچوں کی حالت خراب ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ وائی فائی کی بندش کی وجہ سے معاملہ خراب ہوا جس کے نتیجے میں بارڈر کراسنگ نامی بارڈر فورس کے سیکیورٹی ڈیٹا بیس کو اپ ڈیٹ کرنے سے روک دیا گیایہ نظام تین سال قبل متعارف کرایا گیا تھاجس پر ٹیکس دہندگان کی لاگت 372ملین پائونڈز تھی تاہم گزشتہ صبح 2.10 بجے کے بعد ہوم آفس نے مسافروں کو سسٹم کی بہتری کی نوید دی۔ اس امر کا کوئی ثبوت تاحال سامنے نہیں آیا کہ مذکورہ بندش سائبر حملے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ ائیر پورٹ کے اندر مسافروں اور باہر ٹیکسی ڈرائیوروں کی لمبی قطاریں کئی گھنٹے تک نظام مفلوج ہونے کا سبب بنیں اسٹینسٹیڈ کے مسافروں کو لندن جانے والی صبح 4:30بجے نیشنل ایکسپریس ٹرین کے لیے گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور کیا گیا اس خلل کا نتیجہ بہت سے مسافروں کے ساتھ جاری ہے کہ وہ جگہ پر مناسب بیک اپ پلان کی کمی پر اپنے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں جس کے نتیجے میں کچھ لوگ لزبن سے اپنی پرواز میں گزارے جانے کے مقابلے میں سرحد پر زیادہ دیر تک قطار میں کھڑے رہے ۔ہیتھرو آمد پر مسافروں نے غم وغصے کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے ای سسٹم کی خرابی ماضی میں بھی مسافروں کی پریشانی کا سبب بن چکی ہے ہمیں کئی گھنٹوں کے انتظار کے دوران کوئی ریفریشمنٹ نہیں دی گئی بیت الخلا کے نلکوں میںپانی ختم ہونے کی وجہ سے انہیں اپنے ہاتھ دھونے کیلئے بوتل کا پانی استعمال کرنا پڑا۔ اسپین میں مرسیا سے سٹینسٹیڈ جانے والے ایک مسافر نے برطانوی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پہنچنے کے بعد انہوں نے قطار میں دو گھنٹے سے پہلے ایک گھنٹہ ٹرامک پر گزارابعض لوگوں نے قطاروں میں دھکیلنے یا چھلانگ لگانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں روکنے میں بڑی مہارت دکھائی چھوٹی راہداریوں میں ہجوم کی وجہ سے بعض مسافروں کی حالت قابل رحم نظر آئی۔وہ اپنے شناختی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا انتظار کر رہے تھے اگر بارڈر کراسنگ بند کر دی جاتی ہے تو ای گیٹس کام نہیں کر سکتے اس لیے بارڈر فورس کے عملے کو بیک اپ ڈیٹا بیس دہشت گردی کے ریکارڈ کے خلاف مسافروں کے ناموں، پولیس نیشنل کمپیوٹر اور امیگریشن ریکارڈ کے خلاف دستی طور پر پاسپورٹ چیک کرنے پڑتے ہیں گیٹ وک سے مانچسٹر تک ملک کے مختلف حصوں میں بڑے ہوائی اڈوں کی شمولیت سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ملک گیر سسٹم کریش ہے۔

یورپ سے سے مزید