• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک، فائرنگ تبادلہ میں میجر شہید

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) بلوچستان ،فورسز کی کارروائی ،3دہشت گرد ہلاک،فائرنگ تبادلہ میں میجر شہید ، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشن ،وزیراعظم کا شہید کو خراج عقیدت ۔ تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، سیکیورٹی اہلکاروں کی دہشت گردوں کے ٹھکانے پر موثر کارروائی، تین دہشت گرد مارے گئے۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں آپریشن کرنیوالی ٹیم کے لیڈر 33 سالہ میجر بابر خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

اہم خبریں سے مزید