• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی پر ڈانس کرتی ایک اور پاکستانی خاتون کی ویڈیو وائرل

اسکرین گریبز
اسکرین گریبز 

اسمارٹ فونز اور سوشل میڈیا تک بچے بچے کو دسترس حاصل ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں اب نجی تقریبات سے بھی ویڈیوز کا وائرل ہونا عام روایت بن گیا ہے۔

کچھ گھرانوں میں یہ روایت عام ہے کہ شادی کی خوشی کو دوبالا کرنے اور اسے یادگار بنانے کے لیے دولہا اور دلہن کی سہیلیوں اور کزنز کی جانب سے رقص کیا جاتا ہے۔

ان رقص کی ویڈیوز اکثر اوقات وائرل ہو جاتی ہیں جس کی بدولت تاحال متعدد لڑکیاں راتوں رات سوشل میڈیا پر شہرت کما چکی ہیں۔

اب حال ہی میں ایک اور خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہے جس میں خاتون کو بھارتی کوک اسٹوڈیو کے گانے پر بھرپور ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


اس ویڈیو کے وائرل ہونے کی وجہ خاتون کے ڈانس اسٹیپ ہیں جنہیں وہ بخوبی انجام دے رہی ہیں۔

اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔