• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ مکمل فعال، تعلیم، صحت کا بجٹ بڑھایا جائے:کانفرنس

ملتان،لودھراں(سٹاف رپورٹر،نمائمدہ جنگ ) سماجی تنظیم لودھراں پائلٹ پراجیکٹ، زکریا یونیورسٹی اور سدرن ڈویلپمنٹ کنسورشیم کے اشتراک سے کانفرنس "جنوبی پنجاب کے لوگوں کا ایجنڈا اور ترقیاتی ترجیحات" کا انعقاد کیا گیا۔ لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے سی ای او ڈاکٹر عبدالصبور نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے مختص بجٹ مکمل طرح خرچ نہیں ہوپاتا۔ خطے میں وسائل کی تقسیم منصفانہ اور عام آدمی کی ترقی کو بنیاد بنا کر ایک حقیقی روڈ میپ بنانا ہوگا، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مکمل فعال کیا جائے ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے بجائے چیف سیکرٹری ہونا چاہئے۔ جنوبی پنجاب کے لئے صحت، زراعت، تعلیم کے بجٹ کو بڑھایا جائے اور کسانوں کو سبسڈی دی جائے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے کہا کہ مالی بجٹ بناتے وقت ہمیں اپنی ترجیحات بدلنے کی ضرورت ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ جنوبی قمر زمان قیصرانی اور دیگر سرکاری افسران نے کہا کہ حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ کانفرنس میں کنٹری ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ ایچ عائشہ جمشید، رفیق جعفر ڈائریکٹر انسٹیوٹ آف سوشل سائنسز، عامر اعجاز ریسرچ کنسلٹنٹ، ڈاکٹر طاہر محمود، ڈائریکٹر آئی ایس سی ایس ڈیپارٹمنٹ بی زیڈ یو، پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر آر او بی زیڈ یو، پروفیسر ڈاکٹر آصف رانجھا و دیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید