• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسکرین گریب
اسکرین گریب

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن روبینہ خان نے ذلفی بخاری پر الزامات عائد کردیے۔

روبینہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کیا شوق تھا کہ وہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑتے، ذلفی بخاری نے اپنی شہرت کیلئے بانی پی ٹی آئی کو الیکشن لڑوا دیا۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن کا کہنا تھا کہ  ذلفی بخاری کا خیال ہے آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننا بہت بڑی چیز ہے،جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کو بلاوجہ اس میں پھنسا دیا۔

روبینہ خان نے ذلفی بخاری پر اقوام متحدہ کیلئے خط کے حوالے سے بھی الزمات عائد کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ذلفی بخاری کے اقوام متحدہ کو لکھے خط کا جواب آگیا تھا اور اس کی تشہیر بھی ہوئی تھی، علیمہ خان کی طرف سے لندن کے وکلاء کی جانب سے اقوام متحدہ کو لکھوائے گئے خط کا جواب اب تک موصول نہیں ہوا ہے۔

دوسری جانب ذلفی بخاری کا کہنا ہے کہ روبینہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن ہیں اور میرے دل میں ان کیلئے بہت احترام ہے، بانی پی ٹی آئی کے خاندان پر مشکل وقت گزر رہا ہے، میں ان کے کسی الزام کا جواب نہیں دوں گا۔

ذلفی بخاری نے کہا کہ ان کی تنقید کا اس موقع پر جواب دینا مناسب نہیں سمجھتا، میں نے بانی پی ٹی آئی کیلئے آج تک جو کچھ کیا ہے، وہ اس حوالے سے بہتر جانتے ہیں۔

واضح رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں 28 اکتوبر سے 25 نومبر کے درمیان  چانسلر کا انتخاب کیا جائے گا، درخواست گزاروں میں اڈیالہ جیل میں اسیر پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان بھی تھے،  تاہم وہ حتمی امیدواروں کی فہرست میں شامل نہیں ہو سکے۔

چانسلر کے امیدواروں میں برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن، مشہور برطانوی آرکیٹیکٹ سر نورمن فوسٹر اور معروف وکیل بیرسٹر پیٹر کریگ شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید