ملتان (سٹاف رپورٹر) سوئی گیس ٹاسک فورس نے کارروائی کرتے ہوئے مزید 7 گیس چور پکڑ لئے ، جن کے میٹر اتار کر کنکشن منقطع کر دیئے گئے۔ 3 صارفین کے میٹر غیر قانونی طور پر ایک جگہ سے دوسری جگہ شفٹ کئے گئے ۔ ایک صارف کا میٹر فیک شناختی کارڈ کی وجہ سے منقطع کیا گیا۔4 صارفین غیر قانونی طور پر ایک سے زائد گھروں میں گیس دیتے ہوئے پائے گئے ۔ ٹاسک فورس ریکوری ٹیم نے 40 ہزار روپے کی ریکوری بھی کروائی گئی۔