• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹے افراد میں بیماری کی صورت میں کام سے زیادہ وقت باہر رہنے کا زیادہ امکان، تحقیق

لندن (پی اے) موٹے افراد میں بیماری کی صورت میں کام سے زیادہ وقت باہر رہنےکا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ یورپ بھر میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق موٹے افراد بیماری کی صورت میں زیادہ دن کام سے غیر حاضر رہتےہیں۔ ان میں عام وزن والے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ دیر تک کام سے دور رہنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ موٹاپے کے معاشی نتائج بڑے پیمانے پر ہوتے ہیں۔ تحقیقی ماہرین نے خبردار کیا جبکہ پالیسی سازوں کو مزید اقدامات کرنے کی تاکید کی ہے۔ ویانا میں انسٹی ٹیوٹ فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز میں ہیلتھ اکنامکس اور ہیلتھ پالیسی ریسرچ گروپ کے ماہرین تعلیم نے وینس میں یورپی کانگریس آن اوبیسٹی (ای سی او) میں یورپی ہیلتھ انٹرویو سروے (ای ایچ آئی ایس 3) کے ڈیٹا کا تجزیہ پیش کیا۔ ان میں 26ممالک کے اعداد و شمار شامل تھے، جن میں سے زیادہ تر 2019میں جمع کئے گئے تھے۔ برطانیہ اور فرانس نے ای ایچ آئی ایس 3 کے لئے ڈیٹا فراہم نہیں کیا، آئرلینڈ، مالٹا اور آئس لینڈ کو بھی اس میں شامل نہیں کیا گیا۔ کچھ 122598 جوابات مرکزی تجزیئے میں شامل کئے گئے تھے، جن کا وزن 26 ممالک میں روزگار کے اندازے کے مطابق 147 ملین افراد کی نمائندگی کے لئے تھا۔ حصہ لینے والے افراد کی ان کے باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) کی بنیاد پر درجہ بندی کی گئی، ان لوگوں کے مقابلے میں غیر حاضری کے ساتھ، جو صحت مند وزن سمجھے جاتے ہیں۔ تحقیقی ماہرین نے کہا کہ جن کا بی ایم آئی 25 سے 30 کے درمیان ہے، ان کے کام سے بیمار ہونے کا امکان 12 فیصد زیادہ تھا۔ 30 سے 35 بی ایم آئی والے موٹے افراد کے کام سے غیر حاضر رہنے کا امکان 36 فیصد زیادہ ہوتا ہے جبکہ 35 سے 40 بی ایم آئی والے افراد میں بیمار رہنے کا امکان 61 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ سب سے زیادہ موٹے شرکاء، جن کا بی ایم آئی 40 سے زیادہ تھا، ان کے کام سے بیمار ہونے کا امکان 147فیصد زیادہ تھا۔ تاہم مختلف یورپی ممالک میں اس کا اثر مختلف تھا۔ ڈنمارک کی طرح زیادہ وزن والے افراد کے بیمار ہونے کا امکان نارمل وزن والوں کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے۔ 40 سے زیادہ بی ایم آئی والے افراد کے بھی ڈنمارک کی طرح کام سے بیمار ہونے کا امکان 400 فیصد زیادہ تھا جبکہ اٹلی جیسے ملک میں یہ شرح 150 فیصدتھی۔ اسٹڈی لیڈر ڈاکٹر تھامس زیپیونکا نے کہا کہ موٹاپے کے صحت کے نتائج اور معاشی نتائج بڑے پیمانے پر ہوتے ہیں۔ موٹاپے اور بچپن میں موٹاپے کی موجودہ رفتار کے ساتھ پالیسی سازوں کو دستیاب شواہد پر مبنی تمام اقدامات کا استعمال کرتے ہوئے موٹاپے سے لڑنے کیلئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ تحقیقی ماہرین کو پتہ چلا کہ بی ایم آئی نے اس وقت کی لمبائی کو بھی متاثر کیا، جس میں ایک شخص بیمار کام سے گزارتا ہے بیمار رہنے والے لوگوں کے 41469 جوابات کی بنیاد پر 54ملین کارکنوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ 30سے 35بی ایم آئی والے افراد کے ایک ہفتے سے زیادہ کے لئے گھر رہنے کا امکان 38فیصد زیادہ تھا۔مشکلات 35سے 40اور 40 سے زیادہ بی ایم آئی والے بالترتیب 52فیصد اور 121 فیصد پر زیادہ تھیں۔ سیگ فرائیڈ آئزن برگ، جنہوں نے اس تحقیق پر بھی کام کیا، نے کہا کہ ہمارے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ اس سے نہ صرف صحت کی دیکھ بھال کے نظام متاثر ہوتے ہیں، جو لوگ موٹاپے کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں بلکہ پورے یورپ میں مجموعی طور پر معیشتیں بھی متاثر ہوتی ہیں۔ زیادہ وزن اور موٹاپے کے ساتھ رہنے والے لوگوں کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے نتیجے میں یورپی ممالک میں صحت کے مسائل کی وجہ سے غیر حاضریوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، جس کے پیداواری اور معیشت پر اثرات مرتب ہوں گے۔
یورپ سے سے مزید