برمنگھم (ابرار مغل) دعوت اسلامی دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت کر کے پاکستان کا نام روشن کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی کراچی غلام اظفرمیسڑ نے دعوت اسلامی ویلز کے نگراں اور ایف جی آر ایف برطانیہ کے سربراہ سید فضیل رضا عطاری سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے سندھ پولیس کی جانب سے سید فضیل رضا عطاری کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دعوت اسلامی اور ایف جی آر ایف نے صرف پاکستان کا ہی نہیں بلکہ اسلام کی نیک نامی کاسبب ہیں جس پر ہمیں ناز ہے ۔ اس موقع پر برطانیہ میں ایف جی آر ایف کے سربراہ سید فضیل رضا عطاری نے برطانیہ سمیت غزہ ( فلسطین )، ترکی ،مراکو، سیریا،افریقہ،اندرون سندھ سمیت پاکستان کے کاموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دعوت اسلامی اور اس کا ویلفیئر کا شعبہ نیکی کے کام کرنے اور انسانیت کی بے لوث خدمت میں پیش پیش رہتا ہے اور جہاں تک ہو سکے اصلاحی معاشرہ کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کرتا رہتا ہے اور چاہتا ہے معاشرہ کا ہر فرد ایک اچھا شہری بن سکے ۔