لاہور( این این آئی)بجٹ میں غیر رجسٹرڈ تاجروں پر جرمانے اور نان فائلرز کی کیش ٹرانزیکشنز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے‘تاجروں کو نوٹس بھیجے جائیں گے اور ایپ سے رجسٹر نہ ہونے پر 10 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جائیگا، غیر رجسٹرڈ کاروبار کیخلاف انکم ٹیکس آرڈیننس سیکشن182کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے بینکوں سے کیش نکلوانے پر مزید ٹیکس لگانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے
نان فائلرز کے بینکوں سے 50ہزار سے زائد رقم نکالنے پر ایڈوانس ٹیکس0.6فیصد سے بڑھا کر0.9فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔