• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس موبائل ایمرجنسی وارڈ آگئی


بھارت میں خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس موبائل لے کر اسپتال کے وارڈ میں آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیو دلی کے اسپتال میں پولیس کی گاڑی ہجوم سے بھرے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوئی تو دونوں طرف بستروں پر موجود مریض اور ان کے اہلخانہ گھبرا گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کی گاڑی کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوتے ہی وہاں افرا تفری مچ گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر اسپتال کا عملہ پولیس کی گاڑی کے لیے جگہ بناتا رہا، راستہ بنانے کے لیے وارڈ میں موجود مریضوں اور اسٹریچر کو بھی دھکا دیا گیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق اسپتال کے نرسنگ آفیسر نے آپریشن تھیٹر میں مبینہ طور پر خاتون ڈاکٹر کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم نے خاتون ڈاکٹر کو مبینہ طور پر فحش ایس ایم ایس بھیجا تھا، ملزم کو معطل کردیا گیا ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق اسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی اس جنسی ہراسگی کے مبینہ واقعے کے خلاف احتجاج کیا اور ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔