• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ: دہشتگرد حملہ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کوہاٹ کے نواحی علاقے شکر درہ روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی ہے۔

ڈی پی او کے مطابق دہشت گرد حملے میں ڈی ایس پی اسد محمود سمیت 4 اہلکار شہید ہو گئے۔

ڈی پی او نے  بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے پولیس موبائل کو آگ بھی لگا دی۔

 واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ 3 زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

وزیر داخلہ کی فتنہ الخوارج کے دہشت گرد حملے کی مذمت

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوہاٹ میں پولیس گاڑی پر فتنہ الخوارج کے دہشت گرد حملے کی پر زور مذمت کی ہے۔

انہوں نے جام شہادت نوش کرنے والے ڈی ایس پی اسد محمود اور 3 اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید ڈی ایس پی اسد محمود اور شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ڈی ایس پی اسد محمود اور تینوں اہلکاروں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا، انہوں نے اپنا آج قوم کے کل پر قربان کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دکھ کی گھڑی میں شہید ڈی ایس پی اسد محمود اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید