• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاہت فتح علی خان کے نئے گانے نے 20ملین ویوز حاصل کر لیے

اسکرین گریبز
اسکرین گریبز 

پاکستان کے نامور، بے سُرے ترین گلوکار چاہت فتح علی خان کا نیا گانا ’بدو بدی‘ نے راتوں رات خوب شہرت حاصل کر لی ہے۔

سوشل میڈیا کی ہر دوسری ریل پر چاہت فتح علی خان کا گانا سنائی دے رہا ہے جبکہ اب اس گانے کے عکس بندی کے مناظر بھی وائرل ہو گئے ہیں۔

چاہت فتح علی خان اور اُن کے ساتھ گانے ’بدو بدی‘ میں بطور ہیروئن کام کرنے والی ماڈل کے سوشل میڈیا پر اس وقت خوب چرچے ہو رہے ہیں۔


اس گانے کی ’بی ٹی ایس‘ ویڈیو دیکھ کر صارفین حیران ہیں کہ اس ماڈل کی ایسی بھی کیا مجبوری تھی کہ اُنہوں نے چاہت فتح علی کے ساتھ اُن کے میوزک ٹریک میں کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

دوسری جانب اگر یوٹیوب پر اس گانے پر آنے والے ویوز کی بات کی جائے تو اس میوزک ٹریک کے بھونڈا اور بے سرا  ہونے کے با وجود تاحال 20 ملین سے زائد صارفین اسے دیکھ اور سُن چکے ہیں۔

یاد رہے کہ چاہت فتح علی خان کے گانے ’بدو بدی‘ کو ایک ماہ قبل یوٹیوب پر اپلوڈ کیا گیا تھا۔


گلوکار چاہت فتح علی خان اس سے قبل بھی متعدد گانے گا چکے ہیں جبکہ اپنے ساؤنڈ ٹریک ’بدو بدی‘ کے بعد اب وہ ایک اور نئے گانے پر کام کر رہے ہیں۔