• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

200 یونٹ استعمال کرنیوالوں کیلئے بجلی کا ٹیرف نہ بڑھانے کی ہدایت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

حکومت نے آئندہ مالی سال بھی بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے ریلیف میں 2 سو یونٹ تک کی سبسڈی برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی کا ٹیرف نہ بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

پی ایم آفس کےذرائع کے مطابق پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بجلی کے نرخ بڑھانے کی معاشی ٹیم کی تجویز وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مسترد کر دی۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں تقریباً 2 کروڑ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے والے پروٹیکٹڈ صارفین کو بجلی کے نرخوں میں سبسڈی دی جائے گی

ان پروٹیکٹڈ صارفین کو رواں مالی سال کے اختتام تک 160 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کے ٹیرف میں نئے مالی سال کے پہلے ماہ سے اضافہ ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید