• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان تجارت: کارگو گاڑیوں کے عملے کیلئے پاسپورٹ ویزا شرط ختم

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ٹرانزٹ ارباب قیصر کا کہنا ہے کہ پاک افغان تجارت کیلئے کارگو گاڑیوں کے عملے کیلئے پاسپورٹ ویزا شرط ختم کردی گئی۔

ڈی جی ٹرانزٹ کا کہنا ہے کہ کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کو عارضی داخلہ دستاویزات جاری کریں گے، یہ پالیسی پاک افغان ٹرنزٹ ایگریمنٹ 2010 میں شامل تھی، عمل درآمد آج سے شروع ہوا۔

جوائنٹ سیکریٹری پاک افغان چیمبرآف کامرس نے کہا کہ آج ایک دیرینہ مسئلہ حل ہوا، اس سے تجارت میں تیزی آئے گی۔

قومی خبریں سے مزید