پاکستان کا جدید کمیونیکیشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون زمین کے مدار میں پہنچ گیا۔
پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملٹی مشن کمیونکیشن سیٹلائٹ ایم ایم ون 5 جون کو زمین کے مدار میں پہنچا۔
ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ ایم ایم ون 30 مئی کو سپارکو کی جانب سے خلا میں بھیجا گیا، پاک سیٹ ایم ایم 1 زمین سے 38،786 کلو میٹر کی بلندی پر موجود ہے۔
سپارکو کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ کی زمینی مدار میں 2۔38 مشرق پر موجود ہے، 5 ٹن وزنی پاک سیٹ ایم ایم 1 مواصلات کے جدید ترین آلات سے لیس ہے، سیٹلائٹ سے ملک کے طول و عرض میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت مل سکے گی۔
ترجمان سپارکو نے کہا کہ مدار میں پہنچنے کے بعد سیٹلائٹ کے سولر پینل استعمال ہونا شروع ہوگئے ہیں، مدار میں سیٹلائٹ کی صحت جانچنے کیلئے مختلف ٹسیٹ کیے جائیں گے۔