• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل میں بانی پی ٹی آئی کو چہل قدمی، پسند کے کھانے، بیڈ روم، کلر ٹی وی، جم جیسی سہولتیں میسر

اسلام آباد (ایجنسیاں)وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی اپنے وکلاء اور اہلخانہ تک رسائی نہ دینے کے حوالے سے بیان کی تردید میں سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کرا دیں ۔ اڈیالہ جیل میں ان کے سیل اور سہولیات کی تصاویر بھی جاری کر دی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں روم کولر،ٹی وی ‘ا سٹڈی ٹیبل ،کرسی‘چہل قدمی کیلئے خصوصی گیلری ‘ الگ کچن ‘ پسند کے کھانے ‘بیڈ‘کتابیں اورورزش کی مشینوںسمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔عدالت کو عمران خان سے ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیلات بھی فراہم کی گئیں جس میں بتایاگیاکہ 23مئی کو سیاستدانوں رؤف حسن،طاہر صادق،عمرایوب،سید فردوس شمیم، داؤد شاہ اور شاندانہ گلزار نے ملاقات کی۔

اہم خبریں سے مزید