لاڑکانہ میں سیپکو نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی بجلی کاٹ دی۔
سیپکو ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یونیورسٹی اور ذیلی اداروں پر 7 کروڑ 46 لاکھ روپے سے زائد کے بقایا جات ہیں۔
بجلی منقطع ہونے کے باعث یونیورسٹی اور ملحقہ کالجز اور اسپتال میں معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ہیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق بجلی کٹنے کے بعد اسپتال اور ہاسٹلز میں پانی کا بحران بھی پیدا ہو گیا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ بقایا جات کی ادائیگی کے لیے صوبائی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔