عیدالاضحیٰ اور محرم میں غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کا پشاور میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیپیٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) پشاور قاسم علی خان نے کہا ہے کہ سیکیورٹی خدشات اور جرائم پر قابو پانے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پُرامن مذہبی تہوار یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، عید اور محرم میں غیرقانونی افغان شہریوں کا شہر میں داخلہ بند ہو گا۔
قاسم علی خان کا کہنا ہے کہ حساس مقامات اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا، عید اور محرم پر سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے جائیں گے۔
سی سی پی او نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔