سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کے ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔
اس سلسلے میں ایس ایس پی سانگھڑ اعجاز شیخ کا کہنا تھا کہ اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کے الزام میں 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں سے 2 نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ واقعہ سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو قانون حرکت میں آیا۔
صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ ملزمان اور اونٹنی کے مالک میں معاملات طے ہو چکے تھے۔
انکا کہنا تھا کہ انسانی طور پر یہ ناقابل قبول ہے، اس لیے ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بااثر وڈیرے کے ظلم کے شکار ہونے والی اونٹنی کے مالک کو 2 اونٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دینا انسانیت نہیں۔