• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کا اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کا نوٹس، معاملات طے پانے کے باوجود مقدمہ درج

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوٹس لے لیا۔

اس حوالے سے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے 5 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان اور اونٹنی کے مالک میں معاملات طے ہو چکے تھے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ انسانی طور پر یہ ناقابل قبول ہے، اس لیے ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔


قومی خبریں سے مزید