• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم میں بارودی مواد کا دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے ضلع کرم کے علاقے سینٹرل کرم میں سڑک کنارے بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق سینٹرل کرم میں سڑک کنارے بارودی مواد کے دھماکے سے کار تباہ ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کار میں سوار 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 5 میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔

قومی خبریں سے مزید