• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوجی آپریشن، PTI مخالف، اپیکس کمیٹی پارلیمان سے بالاتر نہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(جنگ نیوز/ایجنسیاں)تحریک انصاف نے ملک میں کسی بھی قسم کے آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کوئی اپیکس کمیٹی پارلیمان سے بالا تر نہیں ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا آج ہم نے بات کرنے کی کوشش کی تو ہمارے مائیک بند کر دیئے گئے جس پر ہم نے احتجاجی طور پر پارلیمنٹ سے واک آؤٹ کیا۔بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کوئی بھی آپریشن ہو اس کیلئے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، کوئی بھی کمیٹی کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہو آئین کے مطابق پارلیمان سپریم ہے، کوئی بھی آپریشن ہو، اس کے لیے پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا تھا ہم کسی آپریشن کی حمایت نہیں کرتے‘ کوئی فیصلہ یا معاہدہ ہوا ہے تو اسے پارلیمنٹ میں لایا جائے۔

kk

اہم خبریں سے مزید