سوات کے علاقے مدین میں جلاؤ گھیراؤ اور تھانے پر حملے کے مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس پی انوسٹی گیشن بادشاہ حضرت کے مطابق اہم ملزم کو آج اے ٹی سی سوات میں پیش کیا جائے گا۔
بادشاہ حضرت کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں مزید 10مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، مقدمے میں گرفتار 23 میں سے 21 افراد کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ مدین واقعے سے متعلق 2 مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج ہیں، ایک ایف آئی آر مبینہ توہین کے مرتکب شخص کے خلاف اور دوسری حملہ آوروں کے خلاف درج ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مدین واقعے میں تھانے کو نقصان پہنچا اور کئی گاڑیوں کو بھی جلایا گیا ہے۔