• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موہنی روڈ پر45سالہ شخص،ٹھوکر کے قریب رکشہ ڈرائیورقتل

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے) مختلف واقعات میں 2افراد قتل کردئیے گئے،موہنی روڈچوک میں گھات لگائے ملزم نے 45سالہ شخص کوقتل کردیا۔ شاہد حسین عرف راجو دوستوں سے ملاقات کے بعد گھر جا رہا تھا ، ملز م نے اس کے چہرے پر گولیاں ما ریں ۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات کا ابھی علم نہیں ہوسکا،ملزم نے وہاں سے پانی بھی مانگ کرپیاتھا۔ دوسرے واقعہ میں چوہنگ کے علاقہ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب رکشہ ڈرائیوروں میں جھگڑا ہونے پر عبداللہ نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ارسلان دم توڑ گیا ،پولیس کے مطابق ملزم کو اعتراض تھا کہ مقتول اس کے گھر آتا ہے ۔
لاہور سے مزید