• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے نئی پارٹی پوزیشن جاری کردی، پی ٹی آئی کا ایک بار پھر وجود ختم



قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پہلے ہی نئی پارٹی پوزیشن جاری کردی۔ 12 جولائی کے فیصلے کے نتیجے میں اسمبلی میں واپس آنے والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ایک بار پھر قومی اسمبلی میں وجود ختم ہوگیا۔

 نئی پارٹی پوزیشن کے 80 اپوزیشن ارکان کو سنی اتحاد کونسل کا رکن ظاہر کیا گیا ہے۔ جبکہ 8  اپوزیشن ارکان کو پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ آزاد رکن قرار دیا گیا ہے۔

 دیگر جماعتوں میں مسلم لیگ ن کی 110، پیپلز پارٹی کی 69، ایم کیو ایم کی 22، ق لیگ کی 5 اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی 4 نشستیں ہیں۔

مسلم لیگ ضیا، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اور نیشنل پارٹی کی ایک ایک نشست کے ساتھ حکمراں اتحاد کی 213 نشستیں بنتی ہیں جبکہ علیحدہ رکھی 20 نشستیں تاحال قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے کسی کو الاٹ نہیں کی ہیں۔

 قومی اسمبلی سیکریٹریٹ  کی جانب سے یہ پارٹی پوزیشن اسپیکر ایاز صادق کے الیکشن کمیشن کو خط لکھنے سے ایک دن پہلے اپڈیٹ کی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید