• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برصغیر کی وہ اداکارائیں جو اپنے شوہروں سے عمر میں بڑی ہیں

کراچی (رپورٹ: اختر علی اختر)برِصغیر کی وہ اداکارائیں، جو اپنے شوہروں سے عمر میں بڑی ہیں، کترینا، وِکی کوشل سے5سال، ایشوریا ، ابھیشک سے2سال ، پریانکا شوہر سے 10سال ، فرح اپنے شوہر سے 8سال بڑی ، اداکارہ یاسرہ رضوی شوہر سے 10سال ، صبا حمید ، وسیم عباس سے 3برس بڑی، بشریٰ انصاری کے دوسرے شوہر اقبال بھی عمر میں چھوٹے ہیں۔

 شوبزنس کی چمکتی دمکتی دُنیا میں عمروں کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے،۔

’’ دِل ہونا چاہی دا جوان عمراں وچ کی رکھییا‘‘ کبھی فنکار اپنے سے 20سال چھوٹی عمر کی اداکارہ سے شادی کرلیتے ہیں ، تو کبھی اداکارائیں بھی کم عمر لڑکوں کو دِل دے بیٹھی ہیں اور پھر بات شادی تک جا پہنچ جاتی ہے۔

 رنگ و نُور کی دُنیا میں فنکاروں کی فلموں اور ڈراموں میں لاجواب اداکاری کے ساتھ ساتھ ان کی شادیوں کے چرچے بھی خُوب ہوتے ہیں۔ 

برِصغیر کی وہ اداکارائیں، جو اپنے شوہروں سے عمر میں بڑی ہیں، آج ہم ایسی فنکاراؤں کی بات کریں گے، جنہوں نے خود سے کم عمر لڑکوں سے شادی کی۔

 ان میں سب سے پہلے بالی وڈ کی سپر اسٹار کترینا کیف کا ذِکر کریں گے، جو اپنے شوہر وِکی کوشل سے 5سال بڑی ہیں۔ بالی وڈ کے سپر اسٹارامیتابھ بچن کی بہو اور ابھیشک بچن کی شریکِ حیات ایشوریا رائے نے خود سےدو سال چھوٹے ابھیشک بچن سے بیاہ رچایا۔ 

ماضی کی بالی وڈ اسٹار امریتا سنگھ نے خود سے 12برس چھوٹے سیف علی خان کو شریک سفر چُنا تھا۔ بعدازاں سیف علی خان نے امریتا سنگھ کو چھوڑ کر کرینا کپور سے دوسری شادی کی۔

 بالی وڈ کی پریانکا چوپڑا کو کون نہیں جانتا، انہوں نے تمام سپر اسٹارز کے ساتھ بطور ہیروئن کام کیا۔ پریانکا چوپڑا، اپنے شوہراور ہالی وڈ اسٹار نِک جونس سے پُورے 10سال بڑی ہیں۔ اسی طرح ارمیلا ماتونڈکر بھی اپنے شوہر سے 10سال بڑی ہے۔

 اداکار سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان، اپنے شوہر سے 5سال بڑی ہیں۔

 معروف اداکارہ بپاشا باسو بھی اپنے شوہر سےچارسال بڑی ہیں۔

 فرح خان بالی وڈ کی باصلاحیت، کامیاب کوریوگرافر اور فلمساز ہیں، اُنہوں نے اوم شانتی اوم، تیس مار خان اورہیپی نیو ایئر، جیسی فلموں کی ہدایات دے رکھی ہے۔ فرح خان نے خود سے 8برس چھوٹے شریش کندر کے ساتھ بیاہ رچایا۔ اب دونوں خوشگوار ازدواجی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

 سدابہار اداکارہ شلپا سیٹھی اپنے شریکِ سفر سے چند ماہ بڑی ہیں۔ اس طرح اور بھی کئی بالی وڈ اداکارائیں ہیں، جو اپنے شوہروں سے بڑی ہیں ۔ اب ہم اپنے پاکستان فنکاروں کی بات کرتے ہیں۔

 سینئر اداکارہ صبا حمید کے کریڈٹ پر کئی سپرہٹ ڈرامے ہیں۔ انہوں نے اداکار وسیم عباس سے دوسری شادی کی۔ وسیم عباس، صبا حمید سے 3سال چھوٹے ہیں۔ نامور ہدایتکارہ اور منجھی ہوئی اداکارہ یاسرہ انہوں نے ’’چڑیل‘‘ نامی سیریل میں کام کرکے اپنی شناخت بنائی۔ بعد ازاں انہوں نے درجنوں ڈراموں میں مختلف نوعیت کے کردار خُوبصورتی سے نبھائے۔ 

یاسرہ رضوی نے 2016ء میں معروف پروڈیوسر عبدالہادی سے شادی کی،جو عمر میں ان سے پورے 10برس چھوٹے ہیں۔ شادی کے وقت یاسرہ رضوی کی عمر 34برس تھی ، جبکہ ان کے شوہر صرف 24سال کے تھے۔ ان کی شادی پر شدید تنقید بھی کی گئی تھی، اس وقت کہا گیا کہ یاسرہ رضوی نے بچے سےبیاہ رچایا ہے۔ 

نامور مزاحیہ اداکارہ بشریٰ انصاری نے دوسری شادی اقبال حسین سے کی، جو عمر میں بشریٰ انصاری سے چھوٹے ہیں۔ گلوکارہ فریحہ پرویز نے خود سے عمر میں چھوٹے نعمان جاوید سے شادی کی جوکامیاب نہ ہوسکی۔

اہم خبریں سے مزید