• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد: ماں بیٹی کو دیوار میں چُن دیا گیا، نئی ویڈیو سامنے آگئی


حیدرآباد میں ماں بیٹی کو کمرے میں بند کرکے دروازے پر دیوار چن دینے کے واقعے سے متعلق نئی وڈيو جیو نیوز نےحاصل کرلی۔

حیدرآباد میں ماں بیٹی کو کمرے میں بند کرکے دروازے پر دیوار چن دی گئی، اہل محلہ نے ماں بیٹی سے کس طرح رابطہ کیا؟ نئی ویڈیو سامنے آگئی۔

ماں بیٹی 12 گھنٹے تک کمرے میں قید رہیں، اہل محلہ نے بھنک پڑنے پر مداخلت کی، ہاتھوں اور ڈنڈوں سے دیوار اُکھاڑی، متاثرہ خاتون کے دیور، دیورانی سمیت 3 افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ دیور نے ہم ماں بیٹی کو پانی بجلی گیس کی سہولت سے محروم کر رکھا ہے، دیور، اس کی بیوی اور اس کے بھائی نےکمرے میں بند کرکے باہر دیوار بنوا دی تھی۔

خاتون نے کہا کہ ملزمان نے حبس بے جا میں رکھ کر مکان پر قبضے کی کوشش کی۔

قومی خبریں سے مزید