جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب سے ہاتھا پائی کی رپورٹ تیار کرلی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ 2 جولائی کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو پیش کی جائے گی، رپورٹ میں عمر ایوب سے ہاتھا پائی کرنے والوں کو شیر افضل مروت کے کارکن قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں ہاتھا پائی معاملے کی ذمہ داری شیر افضل مروت پر ڈالی گئی، اور کہا گیا کہ شیر افضل مروت پی ٹی آئی کے احتجاج کی قیادت کرنا چاہتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں شیر افضل مروت کے پارٹی رہنماؤں کےخلاف بیانات کا بھی حوالہ دیا گیا، عمر ایوب کےساتھ ہاتھا پائی کے معاملے پر پارٹی رہنماؤں نے رپورٹ تیار کی ہے۔