• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی میں کوئی شہری مرا تو SHO کو معطل کرونگا‘ وزیر داخلہ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے اعلان کیاہے کہ کراچی کا کوئی پولیس اسٹیشن نہیں بکے گا‘شہرقائدمیں تھانوں کی تعداد کم اور حدود کو بڑھایاجائےگا‘جہاں ڈکیتی کے دوران کوئی شخص جان کی بازی ہار جائیگا تو میں وہاں کے ایس ایچ او کو معطل کر دونگا‘اگر ایس ایچ او کام نہ کرے صرف بیٹھا رہے تو ایسے ایس ایچ اوز کی ضرورت نہیں ہے‘کراچی میں کسی کرپٹ ایس ایچ او کو برداشت نہیں کریں گے‘پریا کماری زندہ ہے‘ پتہ چلا ہے پنجاب کے کسی علاقے میں اسے لے جایا گیا ہے‘سندھ میں رینجرز اہم کردار ادا کر رہی ہے‘ رینجرز کا بجٹ 6بلین روپے ہے ،سیف سٹی پراجیکٹ میں آگے چل کر حیدر آباد ، سکھر ، بے نظئر آباد اور لاڑکانہ کو بھی شامل کریں گے‘ سی ٹی ڈی کے کام کو بہتر بنانے کے لیے سی ٹی ڈی کمپلیکس بنائیں گے‘سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سندھ میں امن وامان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا سندھ میںکل ایک لاکھ انیس ہزار تین سو تہتر پولیس اہلکار ہیں‘بیالیس ہزار اسامیاں خالی ہیں ‘ابھی بھرتیاں ہو رہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید