• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں ایچ آئی وی ایڈز کے 22 ہزار مریض

لاہور ( محمد صابر اعوان سے ) پنجاب میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 23ہزار تک پہنچ گئی ہے جن میں 48فیصد سے زیادہ منشیات کے عادی افراد ہیں ،جن کی زیادہ تر تعداد مرد مریضوں پر مشتمل ہے علاج م کے لئے 45مختلف سنٹرز ہیں ، گجرات ، ڈی جی خان ، سرگودھا ، چنیوٹ ، شاہ کوٹ اور جھنگ می مریضوں کی تعداد زیادہ ہ ہے،ملک بھر میں تقریبا 2لاکھ مرض میں مبتلا ہیں 31فیصد خواتین اور 3فیصد بچے بھی شامل ہیں ایڈزکے زیادہ مریض سرنج کے ذریعے منشیات کے عادی افراد اور خواجہ سرا ہیں ۔2023کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ایک سال میں ایچ آئی وی کے 9 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس میں 38 فیصد ایچ آئی وی کے کیس غیر معیاری سرنج کے استعمال کے سبب رپورٹ ہوئے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ایچ آئی وی کے 38 فیصد کیسز کی وجہ غیر معیاری سرنج کا استعمال ہے ،ایڈز کنٹرول پروگرام کی پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر صوفیہ بلال نے بتایا کہ پنجاب میں جنرل پبلک میں ایڈز کی شرخ کم ہے جبکہ سرنجز کے ذریعے منشیات استعمال کرنے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔
لاہور سے مزید