لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف حکومت نے آئی ایم ایف کے احکامات تسلیم کرنے اور چاپلوسی کی انتہا کردی لیکن آئی ایم ایف ہرروز نئے احکامات جاری کر رہا ہے اور 25کروڑ عوام سے جینے سانس لینے کا حق بھی چھین رہا ہے وفاقی وزیر خزانہ بجٹ کی خود تعریفیں تو کر رہے ہیں انہیں عام شہریوں کیلئے روزگار تعلیم اور صحت کی سہولتوں کے خاتمے کا اندازہ ہی نہیں ہے ریاست 25کروڑ عوام ہیں عوام کے حقوق پر غاصبانہ قابضین اپنے اعلان سے اپنے آپ کو ریاست قرار نہیں دے سکتے ، انہوں نے خیبرپختونخوا بلوچستان سے جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات میں کہا کہ کسی نئے آپریشن کو قبول کرنے کو تیار نہیں ، افغانستان آور ایران سے تعلقات کی کشیدگی امریکی ایجنڈا ہے انتخابات 2024کے نتائج کو عوامی مینڈیٹ کے مطابق درست کرنا ہوگا ۔