لاہور( جنرل رپورٹر ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا- وزیر اعلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید انفراسٹرکچر تیزرفتار معاشی ترقی کے لئے ضروری ہے -پنجاب حکومت صوبے بھر میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے بڑے منصوبوں پر کام کر رہی ہے - شہروں کے ساتھ صوبے بھر کے دیہاتوں میں بھی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے- خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کے تحت دیہاتوں میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی پر تیزی سے کام جاری ہے-وزیر اعلی نے اٹک اور چکوال کو ملانے والے تراپ پل کا باقی ماندہ کام فوری طور پر مکمل کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے متعلقہ ادارے فوری طور پر اقدامات اٹھائیں -وزیر اعلی نے پل کے ایک جانب سے سیلابی پانی میں بہہ جانے والے حصے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی نیسپاک7 روز میں انکوائری رپورٹ پیش کریں- ڈی سی اوز کو چکوال اور اٹک کے مابین چلنے والی کیبل کار کے حوالے سے حفاظتی انتظامات یقینی بنائیں-چیئرمین نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ یہ پل سابق وفاقی حکومت کے دور میں بنایا گیاجس کے کچھ کام ادھور ے چھوڑدیئے گئے تھے- متحدہ عرب امارات کے وزیر ثقافت ، یوتھ و سماجی ترقی شیخ نیہان بن مبارک النیہان گزشتہ روز لاہور پہنچے جن کا وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہور ائیرپورٹ پر استقبال کیا اور معزز مہمان کو گلدستہ پیش کیا۔ شیخ نیہان بن مبارک النیہان نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی صحت یابی پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد دی۔ شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات دوستی اور بھائی چارے کے لازوال تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔متحدہ عرب امارات کا پاکستان کے سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے تعاون لائق تحسین ہے۔پاکستانی قوم اور دوستوں کی دعائوں سے وزیراعظم نوازشریف صحت یاب ہوئے ہیں۔شیخ نیہان بن مبارک النیہان نے کہا کہ شہبازشریف انتہائی محنت ،لگن اورجذبے کیساتھ صوبے کے عوام کی خدمت کررہے ہیں ۔سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے وزیر اعلیٰ کے اقدامات لائق تحسین ہیں ۔ صوبے کے عوام کی خدمت اورمنصوبوں کی مقررہ مدت سے قبل تکمیل کا کریڈٹ پنجاب کے وزیراعلیٰ کو جاتا ہے اور میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کو ان کی بے مثال عوامی خدمت پر مبارکباد دیتا ہوں۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر ثقافت، یوتھ و سماجی ترقی شیخ نیہان بن مبارک النیہان لاہور سے روانہ ہوئے تو وزیراعلیٰ نے ائیرپورٹ سے انہیں رخصت کیا۔ وزیر اعلی اردو کی ممتاز افسانہ نویس اور ناول نگار بانوقدسیہ کی رہائش گاہ گئے- شہباز شریف نے ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا-وزیر اعلی نے بانوقدسیہ کی ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے درخواست کی کہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں -بانو قدسیہ نے وزیر اعلی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ میری دعائیں وزیر اعلی شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں -وزیراعلیٰ نے آغا ناصر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکر تے ہوئے اپنے پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ شہباز شریف