وفاقی حکومت نے 5 سالہ منصوبے کے تحت آبادی بڑھنے کی رفتار کم کرنے کے اہداف مقرر کردیے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزارت منصوبہ بندی کے پلان کی منظوری این ای سی اجلاس میں دی تھی جس کے مطابق آبادی میں اضافے کی سالانہ شرح کو 2030ء تک1.1 فیصد تک کم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ آبادی بڑھنے کی شرح 2023ء کی آخری مردم شماری کے مطابق 2.55 فیصد تھی۔
ذرائع وزارت منصوبہ بندی کے مطابق مجموعی شرح پیدائش کو 2030ء تک 2.2 فیصد تک کم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مالی سال 2024ء میں مجموعی شرح پیدائش 3.32 فیصد تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دانستہ مانع حمل روکنے کی شرح کو 2030ء تک 60 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مالی سال2024ء میں دانستہ مانع حمل روکنے کی شرح 39.36 فیصد تھی۔
ذرائع کے مطابق جدید طریقے نہ اپنانے کے نتیجے میں پاکستان میں سالانہ 25 لاکھ دانستہ اسقاط حمل کا انکشاف ہوا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کی آبادی 2023ء کی مردم شماری کے مطابق 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار پر پہنچ گئی تھی۔