• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تخلیق خاموش اور تباہی میں شور ہے، خاموشی سے بڑھیں: نعمان اعجاز

سینئر اداکار نعمان اعجاز---فائل فوٹو
سینئر اداکار نعمان اعجاز---فائل فوٹو 

پاکستانی معروف سینئر اداکار و ٹی وی میزبان نعمان اعجاز نے معروف اسکرین رائٹر و ہدایتکار خلیل الرحمٰن قمر کی جانب سے دیے گئے نفرت انگیز بیان کے بعد معنی خیز پوسٹ شیئر کی ہے۔

نعمان اعجاز اکثر اوقات ہی اپنے خیالات سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

کبھی اداکار اپنی پوسٹس میں انتہائی سنجیدہ نظر آتے ہیں تو کبھی حس مزاح کا استعمال کرتے ہوئے فالوورز کو ہنسا دیتے ہیں۔

حال ہی میں مصنف خلیل الرحمٰن نے اداکار نعمان اعجاز کے خلاف متنازع بیان دیا ہے جس کے بعد انڈسٹری میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی صارفین دو دھڑوں میں بٹے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ایسی صورتحال میں اداکار نعمان اعجاز نے پہلی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے خاموشی کو قیمتی قرار دیا ہے۔


اداکار کا اپنی تصویر کے ساتھ شیئر کیے گئے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’بیج ہمیشہ بغیر آواز کے اُگتا ہے لیکن درخت بڑے شور کے ساتھ گرتا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ تباہی میں شور ہے لیکن تخلیق خاموشی سے ہوتی ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’خاموشی میں بہت طاقت ہے، اس لیے خاموشی سے آگے بڑھیں، اللّٰہ آپ سب کو خوش رکھے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید