• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاغی میں دھاری دار لگڑ بگا مارنے کی ویڈیو سامنے آ گئی


بلوچستان کے ضلع چاغی میں دھاری دار لگڑ بگے کو مار دیا گیا، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

ویڈیو میں مردہ دھاری دار لگڑ بگے کے منہ اور پیر خون آلود نظر آ رہے ہیں، چاغی کا مقامی شخص مردہ لگڑ بگے کے منہ میں ہاتھ ڈالتا بھی نظر آ رہا ہے۔

کارکن جنگلی حیات فہد ملک نے بتایا ہے کہ مقامی افراد کے مطابق اس دھاری دار لگڑ بگے نے بچے پر حملہ کیا تھا، حالانکہ دھاری دار لگڑ بگا عام طور پر انسانوں سے دور رہتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دھاری دار لگڑ بگے کی نسل معدومیت کا شکار ہے، رواں سال بلوچستان میں جنگلی جانوروں کو مارنے کی متعدد ویڈیوز سامنے آ چکی ہیں۔

ویڈیو میں واضح نہیں کہ یہ افغانستان ہے یا بلوچستان:چیف کنزرویٹو

چیف کنزرویٹو محکمۂ جنگلی حیات بلوچستان کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں واضح نہیں کہ یہ افغانستان ہے یا بلوچستان۔

ان کا کہنا ہے کہ چاغی میں وائلڈ لائف آفیسر نہیں، فاریسٹ آفیسر واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

چیف کنزرویٹو محکمۂ جنگلی حیات بلوچستان نے یہ بھی بتایا ہے کہ لگڑ بگا مردہ یا کسی کا بچا ہوا شکار کھاتا ہے۔