• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کومل رضوی مکمل نشے میں ہیں، اداکارہ کی حالیہ پرفارمنس پر تبصرے

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ و نغمہ نگار کومل رضوی کی سان فرانسسکو کی نجی تقریب میں دی گئی پرفارمنس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو خود کومل رضوی کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا ہے۔

کومل رضوی پاکستان کی سینئر اداکارہ و گلوکارہ ہیں جن کی پاکستان سمیت بیرونِ ملک میں بھی رہائش ہے۔

کومل رضوی گزشتہ کئی برسوں سے شوبز انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں، اِن کی وجہ شہرت پی ٹی وی کا ڈرامہ سیریل ’ہوائیں‘ بنا، بعد ازاں گلوکارہ کے کچھ گانے ہٹ ہوئے جن کے بعد وہ شہرت کی مزید منازل طے کرتی چلی گئیں۔کومل رضوی بھارتی میڈیا انڈسٹری میں بھی کام کر چکی ہیں۔

گزشتہ سال کومل رضوی نے طویل عرصہ سنگل رہنے کے بعد ایک امریکی کاروباری شخصیت ایس علی اُپل سے دوسری شادی کر لی تھی۔

آج کل کومل رضوی امریکا میں مقیم ہیں اور اپنا بیوٹی برانڈ بھی چلا رہی ہیں۔


حال ہی میں گلوکارہ نے سان فرانسسکو کی ایک نجی تقریب میں پرفارم کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

اس ویڈیو میں گلوکارہ کو لٹکوں جھٹکوں کے ساتھ گانا گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کا منظرِ عام پر آنا ہی تھا کہ گلوکارہ کو تنقید کا سامنا ہے۔

اسکرین شاٹس
اسکرین شاٹس

سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ کومل رضوی پرفارمنس کے دوران مکمل نشے میں ہیں۔

کچھ صارفین کا کمنٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ایک وقت تھا جب کومل رضوی اچھی گلوکاری کرتی تھیں مگر اب انہوں نے اپنا معیار گرا لیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید